پیپلز پارٹی روایات کی امین، کارکنوں کو عزت دیتی :ملک مظہر پہوڑ

پیپلز پارٹی روایات کی امین، کارکنوں  کو عزت دیتی :ملک مظہر پہوڑ

مونڈکا (نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کی تقریب نومنتخب سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی ضلع مظفرگڑھ سید جمیل بخاری کی رہائش گاہ بیٹ قائم شاہ میں منعقد ہوئی۔۔۔

 جس میں پیپلز پارٹی کی ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک مظہر پہوڑ نے کہا کہ پیپلز پارٹی روایات کی امین جماعت ہے ، جس نے ہمیشہ کارکنوں کو عزت دی اور عام ورکرز کو سیاسی میدان میں اہمیت دی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ سے منتخب ہونے والے ارکان اسمبلی کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی کامیابی کارکنوں کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ، اس لیے انہیں پارٹی کی روایات کے مطابق کارکنوں کو اہمیت دینی چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...