پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوامی مشکلات بڑھا رہا،مطلوب بختیاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)معروف سماجی شخصیت مطلوب احمد خان بختیاری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ لہر سے متوسط اور غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments