پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے دھنوٹ میں مہنگائی کا طوفان
دھنوٹ (نامہ نگار)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد دھنوٹ سمیت ضلع بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خود ساختہ مہنگائی بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں نے اشیائے ضروریہ کے نرخ اپنی مرضی سے بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث خریدار مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پیرا فورس کی کارروائیاں نظر نہیں آ رہیں، جس سے گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔شہریوں اور علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کا فوری نوٹس لیا جائے ، پرائس کنٹرول نظام کو فعال بنایا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments