گھر میں بلیک کوبرا نکل آیا، ریسکیو اہلکاروں نے زندہ پکڑ لیا

گھر میں بلیک کوبرا نکل آیا، ریسکیو  اہلکاروں نے زندہ پکڑ لیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)عبدالحکیم کے نواحی علاقے درم پورہ میں ایک رہائشی گھر سے خطرناک بلیک کوبرا نکل آنے پر اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطرناک سانپ کو بحفاظت زندہ پکڑ لیا۔ بروقت کارروائی کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔سانپ کو قابو میں کرنے کے بعد اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...