پیپلز پارٹی خانیوال کا صدر زرداری کی سالگرہ پر تقریب کا انعقاد
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)صدر مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کے زیر اہتمام رضائے مصطفیٰ چوک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور صدر مملکت کی صحت، درازیٔ عمر، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ارشاد گادی، شیخ حکیم الدین، ملک ظفر، ملک سلیم ناصر سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے آصف علی زرداری کی سیاسی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔شرکاء نے صدر مملکت کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند اور کامیاب زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments