کرکٹ گراؤنڈ تنازع، میٹرک کے طالبعلم پر تشدد، مقدمہ درج
جلال پورپیروالا (نامہ نگار) کرکٹ گراؤنڈ میں معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جہاں مشتعل افراد نے مبینہ طور پر میٹرک کے طالبعلم رضوان طاہر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیل کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے جھگڑے کے دوران ملزمان نے طالبعلم پر وکٹوں، ڈنڈوں، سوٹوں اور لوہے کے راڈ سے مبینہ تشدد کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ طالبعلم کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔واقعے کے بعد زخمی طالبعلم کے والد محمد منیر کی مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے نسیم عرف شنو سمیت 6 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مزید کارروائی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments