پٹرولیم لیوی ختم،قیمتوں میں کمی کی جائے ،ذیشان اختر

پٹرولیم لیوی ختم،قیمتوں میں  کمی کی جائے ،ذیشان اختر

ملتان (کرائم رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی اور پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کیا جائے ، کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام کی زندگی شدید مشکلات سے دوچار کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم لیوی ایک اضافی مالی بوجھ ہے جس کے باعث صرف ایندھن ہی نہیں بلکہ اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ، زراعت، صنعت اور روزمرہ استعمال کی اشیا بھی مہنگی ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں طلبہ، نوجوان، موٹر سائیکل سوار، رائیڈرز، ڈیلیوری بوائز، کورئیر سروسز سے وابستہ افراد، مزدور، کسان اور چھوٹے کاروباری طبقے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات نے ان کی آمدن اور ضروری اخراجات میں توازن ختم کر دیا ہے۔سید ذیشان اختر نے کہا کہ حکومت عوام پر نئے ٹیکسوں اور لیویز کا بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے اخراجات کم کرے اور معاشی پالیسیوں میں بنیادی اصلاحات متعارف کرائے۔

تاکہ شہریوں کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پٹرولیم لیوی کے خاتمے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان کے مطابق 7 اگست کا ملک گیر احتجاج عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کا اہم مرحلہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے جنوبی پنجاب کے عوام، طلبہ، مزدوروں، کسانوں، تاجروں، رائیڈرز اور دیگر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی، پٹرولیم لیوی اور معاشی ناانصافی کے خلاف پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے اپنے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...