کپاس کی نئی اقسام کی منظوری تحقیق مؤثر بنانے پر اتفاق

کپاس کی نئی اقسام کی منظوری تحقیق مؤثر بنانے پر اتفاق

ملتان (وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر قائم کپاس کی ورائٹیوں کی مانیٹرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس زرعی یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے کی۔

اجلاس میں ممبر ریسرچ، ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی (این ایس ڈی آر اے) ڈاکٹر قمر شکیل، پبلک و پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے کپاس کے بریڈرز اور زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کپاس کی نئی اقسام، ان کی جانچ کے طریقہ کار اور تحقیق کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر جدید زرعی تحقیق کے فروغ اور اس کے ثمرات کسانوں تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔بعدازاں ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر قمر شکیل اور دیگر ماہرین نے سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں جاری نیشنل کاٹن ورائٹل ٹرائلز کا دورہ کیا۔ وفد نے تجرباتی پلاٹس، تحقیقی سرگرمیوں اور زیرِ آزمائش کپاس کی نئی اقسام کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورانِ معائنہ امیدوار اقسام کی پیداواری صلاحیت، کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف مزاحمت اور مختلف موسمی حالات میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر زور دیا گیا کہ نیشنل کاٹن ورائٹل ٹرائلز پروگرام بہتر پیداوار دینے والی اقسام کی منظوری، معیاری بیج کی دستیابی اور ملک میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں اضافے کے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...