مہنگائی کیخلاف احتجاج، جماعت اسلامی کی تیاریاں مکمل
7 اگست کو ملک گیر احتجاج، پٹرولیم لیوی سمیت دیگر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)جماعت اسلامی خانیوال کے ذمہ داران کا اجلاس امیر ضلع ڈاکٹر عمران فاروق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 7 اگست کو ہونے والے ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران فاروق نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے غریب اور سفید پوش طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی عوام پر اضافی بوجھ ہے ، جسے فوری ختم کیا جانا چاہیے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی کرے ، بصورت دیگر 7 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔اجلاس میں معاذ عزیز، عبدالرزاق مجاہد، محمد سہیل ثاقب، فرخ رحمان کمبوہ، مہر عبدالرزاق سیال، مولانا انس معاویہ، محمد رمضان ندیم، سیف الرحمن، محمد احمد سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments