زمین تنازع، 30 خاندانوں کو حقوق سے محرومی کا الزام

زمین تنازع، 30 خاندانوں کو حقوق سے محرومی کا الزام

برانچ اہلکاروں نے جعلی احکامات تیار کئے ، متاثرین کالونی کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)چک نمبر 525 ای بی بورے والا کے رہائشیوں نے ڈی سی آفس کالونی برانچ کے بعض اہلکاروں پر مبینہ طور پر جعلی و فرضی الاٹمنٹ احکامات تیار کر کے 30 خاندانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔متاثرین رحمت علی، محمد ریاض، اقبال منظور کمبوہ، حق نواز اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ مربع نمبر 42، 43، 46، 50 اور 1 کے 114 ایکڑ رقبے پر 1950 سے قابض اور کاشتکار ہیں۔ ان کے مطابق مذکورہ رقبہ بوٹی پال سکیم کے تحت شاہ نواز کو 30 سالہ مدت کے لیے دیا گیا تھا، جبکہ بعد ازاں مزارعین کے حقوق سے متعلق مختلف فورمز پر کارروائی جاری رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...