ٹرانسفارمر خراب، بھٹہ ظفراللہ کے مکینوں کا احتجاجی دھرنا

ٹرانسفارمر خراب، بھٹہ ظفراللہ کے مکینوں کا احتجاجی دھرنا

پانی کی فراہمی بھی معطل، خواتین اور بچوں سمیت شہری سڑکوں پر آگئے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال کے نواحی علاقے بھٹہ ظفراللہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر اہل علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ، جس پر شہریوں نے خواتین اور بچوں سمیت احتجاجی دھرنا دے دیا۔مقامی افراد کے مطابق ٹرانسفارمر صبح 6 بجے خراب ہوا، تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود محکمہ واپڈا کا کوئی اہلکار مرمت کے لیے موقع پر نہ پہنچ سکا۔ بجلی کی بندش کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی، جبکہ شدید گرمی اور حبس نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔محکمہ واپڈا کی مبینہ غفلت کے خلاف مشتعل شہریوں نے بھٹہ ظفراللہ موڑ پر احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خراب ٹرانسفارمر فوری طور پر تبدیل یا مرمت کر کے بجلی بحال کی جائے اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...