معین گینگ کے 2 ملزم گرفتار، مسروقہ سامان برآمد
ملزم معین اور اشرف سے 4لاکھ مالیتی مال برآمد،متعدد مقدمات ٹریس
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ اولڈ کوتوالی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ معین گینگ کے سرغنہ معین اور اس کے ساتھی عامر اشرف کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، جبکہ متعدد مقدمات بھی ٹریس کر لئے گئے ۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں تین موٹرسائیکلیں، دو موبائل فون اور نقدی شامل ہیں۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ اولڈ کوتوالی عبدالرحمٰن حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ، جس کے دوران مزید اہم انکشافات اور دیگر وارداتوں کے سراغ ملنے کی توقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments