شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، پولیس تحقیقات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر) شاہ رکن عالم پولیس نے بیوی پر شوہر کی جانب سے مبینہ تیزاب پھینکنے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی۔
پولیس کو ڈی بلال شاہ رکن عالم سے سہیل نے اطلاع دی کہ میری بہن فرزانہ کو اس کے شوہر طارق نے جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ تیزاب پھینک دیا۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ تیزاب نہیں پھینکا گیا میاں بیوی کا گھریلوں جھگڑا ہوا تھا تاہم قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments