وزراء کے بیانات سے کشمیر کا انتخابی ماحول تباہ ہورہا، ارشد بھٹہ

وزراء کے بیانات سے کشمیر کا  انتخابی ماحول تباہ ہورہا، ارشد بھٹہ

ملتان(لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر حکومت پنجاب اثر انداز ہو رہی ہے اور الیکشن کمیشن کے اقدامات انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری وسائل، خصوصاً ملتان سے بسیں، کشمیر بھیجے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن پر وضاحت ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ایک جانب لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے اعلانات کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی ترجمان اور صوبائی وزراء کشمیر انتخابات کے حوالے سے مسلسل پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں، جس سے انتخابی ماحول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...