عرس کی تقریب میں محفل نعت کا انعقاد
ملتان(کرائم رپورٹر)عظیم روحانی پیشوا حضور سیدنا چادر والی سرکار کے 41ویں عرس کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ کوٹھی مکی مدنی پر مرکزی محفل نعت کا روح پرور انعقاد کیا گیا۔
جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مریدین، عقیدت مندوں اور عاشقان رسولﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے ہمیشہ محبت، اخوت، رواداری، خدمت خلق اور اتباع شریعت کا درس دیا حضور سیدنا چادر والی سرکار کی تعلیمات آج بھی معاشرے کی اصلاح، روحانی تربیت اور انسانیت کی فلاح کے لئے مشعل راہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments