ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،محکمہ زراعت کے اشتراک سے سیمینار
وہاڑی (خبرنگار) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور محکمہ زراعت پنجاب کے اشتراک سے مکئی کی پیداوار، معیار، زرعی ادویات کے باقی ماندہ اثرات، برآمدی تقاضوں اور درپیش چیلنجز کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔
تقریب میں ڈاکٹر مبارک، ڈاکٹر عامر رسول اور ڈویژنل ڈائریکٹر ملتان رمضان عاصی سمیت سرکاری افسران، ماہرین، کاشتکاروں اور تاجروں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ مکئی کا معیار بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بہتر بناکر پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments