جلال پور پیروالہ : بجلی کی بندش، کاروبار ٹھپ، پانی نایاب
شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری، بچے ، بوڑھے اور خواتین پریشان
جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) بجلی کی بندش، کاروبار ٹھپ، گرمی کے باعث بچے ، بوڑھے بلبلا اٹھے ، بجلی کی بندش سے واٹر سپلائی بھی بری طرح متاثر، اصلاحِ احوال کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق جلال پور شہر اور مضافات میں بجلی کی بے تحاشا بندش سے کاروبار ٹھپ اور نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ۔ شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی بندش سے نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں کے لوگ، بالخصوص خواتین، بچے اور بوڑھے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ واٹر سپلائی کی ٹربائنوں والے فیڈرز پر بھی بجلی کی بے تحاشا بندش سے شہر میں نہ صرف میٹھے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے بلکہ شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں۔ گرمی کے ستائے اہلِ علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اصلاحِ احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments