نالے سے نکالا کچرا روڈ پر دالنے سے شہری مشکلات کا شکار

 نالے سے نکالا کچرا روڈ پر دالنے  سے شہری مشکلات کا شکار

مونڈکا (نامہ نگار) نالے کی صفائی کا کچرا مین روڈ پر ڈالنے سے شہری اور مریض مشکلات کا شکار، کسان بھی پانی سے محروم ناگ واہ نالے کی صفائی کے دوران نکالا گیا کچرا اور مٹی مبینہ طور پر مین روڈ پر ڈال دی گئی، جس سے آمدورفت متاثر ہوگئی۔

 صدر مرکزی انجمن تاجران شاہ جمال حاجی رانا محمد یوسف نے بتایا کہ سڑک پر مٹی اور کچرا جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور روزانہ سینکڑوں راہگیر، طلبہ اور مریض مشکلات برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کے مطابق ہسپتال جانے والے راستے پر رکاوٹیں ایمرجنسی صورتحال میں مزید خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ محکمہ فوری طور پر ڈالی گئی گندگی اٹھائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...