دو ملزموں کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

دو ملزموں کی لڑکی سے زیادتی  کی کوشش، مقدمہ درج

جہانیاں( نمائندہ دنیا)دو ملزموں کی لڑکی سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 96 دس آر کے رہائشی محنت کش اکبر علی کی جواں سالہ سالہ بیٹی سبزی لینے کھیتوں میں جارہی تھی کے اوباش افراد اختر علی ، جواد علی سکنہ چک نمبر 96 دس آر نے لڑکی کو زبردستی پکڑ کر کھیتوں میں لیجاکر زیادتی کی کوشش کی ،شور واویلہ پر ملزم قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کی طرف سے متاثرہ لڑکی کی والدہ یاسمین بی بی کی درخواست پر دونوں نامزد ملزموں کے خلاف زیادتی کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...