عبدالحکیمٓ میں کشمیر انتخابات مسلم لیگ ن کا امیدوار فاتح

عبدالحکیمٓ میں کشمیر انتخابات مسلم لیگ ن کا امیدوار فاتح

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے -42 کشمیر ویلی-3 کے لیے قائم پولنگ سٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جناح کالونی عبدالحکیم میں پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوگیا۔

پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی بھی مکمل کرلی گئی۔ پولنگ سٹیشن پر رجسٹرڈ 12 ووٹرز میں سے 9 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید شوکت علی شاہ نے 8 ووٹ حاصل کرکے برتری حاصل کی، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار بلال بٹ کو ایک ووٹ ملا۔ حتمی نتائج کا اعلان الیکشن حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...