وہاڑی میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری تشویش کا شکار

وہاڑی میں چوری و ڈکیتی کی  وارداتیں، شہری تشویش کا شکار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع بھر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ مختلف تھانوں کی حدود میں نامعلوم ملزمان متعدد وارداتیں کرکے فرار ہوگئے جبکہ پولیس مقدمات درج کرکے تفتیش میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں نامعلوم چور ڈاکٹر مجاہد کی سولر تار چوری کرکے لے گئے جبکہ دانش کے دو موبائل فون بھی چوری کرلیے گئے ۔ تھانہ صدر کی حدود میں انعم زارا کے گھر سے موبائل فون اور طلائی زیورات، محمد فاروق کے گھر سے تین پنکھے جبکہ عبدالرحمن کے گھر سے موبائل فون اور نقدی چوری کرلی گئی۔اسی طرح نامعلوم ڈاکو محمد شفیق سے 90 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ رخسانہ بی بی کے گھر سے ایل سی ڈی، سلنڈر اور سوٹ چوری کر لیے گئے ۔تھانہ ساہوکا کی حدود میں برکت علی کے 6 کنال رقبے سے تل کی فصل چوری ہونے کی اطلاع ملی جبکہ تھانہ گگو کی حدود میں محمد راشد کا بکرا چوری کرلیا گیا۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے گشت کا نظام مؤثر بنانے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...