گم شدہ لڑکا ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)پولیس تھانہ کرم پور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گم ہونے والے 13/14 سالہ احمد علی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیل کے مطابق احمد علی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کرم پور نے فوری اقدامات کرتے ہوئے تلاش کا عمل شروع کیا۔ پولیس ٹیم نے مسلسل محنت اور کوشش کے بعد احمد علی کو تلاش کرلیا اور بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔اس موقع پر لواحقین نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے لیے دعائیں کیں۔ شہریوں نے پولیس کے فوری اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments