نامعلوم افراد کی فائرنگ، 42 سالہ شخص زخمی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پل 14 جھنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی کی شناخت 42 سالہ اللہ دتہ ولد رب نواز، سکنہ پل 14 کے نام سے ہوئی ہے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد مزید علاج کے لیے سول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments