جلالپور پیر والا،کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حادثہ اڈا بمب موڑ پر پیش آیا، 45 سالہ سجاد سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر چل بسا
جلال پورپیروالا (نامہ نگار)اڈا بمب موڑ کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔تفصیل کے مطابق حادثے میں 45 سالہ سجاد کو سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اہل علاقہ کے مطابق زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments