چہلم حضرت امام حسینؓ حق، صبر اور امن کا پیغام ،پیر سیدناصر شاہ

چہلم حضرت امام حسینؓ حق، صبر  اور امن کا پیغام ،پیر سیدناصر شاہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن خانیوال کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، سچائی، صبر، استقامت اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی لازوال مثال ہے ، جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓ ہمیں اتحاد، بھائی چارے ، ایثار، برداشت اور امن و محبت کا درس دیتا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ ہم حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں انصاف، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں ہمیں مشکلات کے باوجود حق اور اصولوں پر قائم رہنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ موجودہ دور میں امن، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کے فروغ کے لیے ان تعلیمات پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...