پیپلز پارٹی عوامی خدمت ، جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ، رانا خالد

پیپلز پارٹی عوامی خدمت ، جمہوری اقدار پر یقین رکھتی ، رانا خالد

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری پروفیسر رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔

پارٹی قیادت نے ہر دور میں عوامی مسائل کے حل اور ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی امیدوں کا محور ہے اور پارٹی کارکن عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح پارٹی کی اولین ترجیحات ہیں۔پروفیسر رانا خالد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اہمیت دی اور کارکنوں کو عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے اور ملک کی بہتری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...