بورے والا پولنگ سٹیشن پر ناصر حسین کامیاب

 بورے والا پولنگ سٹیشن  پر ناصر حسین کامیاب

بورے والا (سٹی رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں حلقہ ایل اے -34 جموں-I کے لیے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 461/ای بی میں قائم پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری نتیجہ جاری کر دیا گیا۔

 پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا، جہاں رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پولنگ اسٹیشن پر مجموعی طور پر 41 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 25 ووٹ کاسٹ کیے گئے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار نے 17 ووٹ حاصل کرکے نمایاں برتری حاصل کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری عبدالقدیر چوہان 6 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ آزاد امیدوار ایم سعود مختار کو 2 ووٹ ملے ۔پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ناصر حسین ڈار کو واضح برتری حاصل رہی۔ انتخابی عمل کے دوران سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولنگ کا تمام مرحلہ پرامن انداز میں مکمل ہوا۔ متعلقہ حکام کے مطابق پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور عملہ نے انتخابی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...