کشمیر انتخابات، میاں چنوں میں ریاض احمد کی جیت
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-34 جموں-1 کے لیے میاں چنوں میں قائم تینوں پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج مکمل ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق میاں چنوں میں مجموعی طور پر 576 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 457 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض احمد نے 237 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار 206 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرنل (ر) عبدالقدیر چوہان نے 6 ووٹ حاصل کیے ۔ واضح رہے کہ یہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ہیں، حتمی نتائج کا اعلان الیکشن حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments