غیر قانونی آئل ایجنسی سیل، دو مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سول ڈیفنس اور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی آئل ایجنسی سیل کر دی جبکہ بغیر لائسنس پٹرول فروخت کرنے والے اور ایل پی جی سلنڈر لگا کر ہائی ایس چلانے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔
سول ڈیفنس ٹیم نے لاڑ چوک، موضع پرباڑ شرقی میں کارروائی کے دوران شہریار کو غیر قانونی آئل ایجنسی اور منی پٹرول پمپ چلاتے ہوئے پکڑ کر پٹرول یونٹ قبضے میں لے لیا۔ دوسری کارروائی میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے دائرہ دین پناہ کے قریب ہائی ایس میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر نصب ہونے پر ڈرائیور ملازم حسین کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments