ٹریکٹر حادثہ، فراڈ اور جھوٹی کالوں سمیت چار مقدمات درج

ٹریکٹر حادثہ، فراڈ اور جھوٹی  کالوں سمیت چار مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع کوٹ ادو میں ٹریفک حادثہ، فراڈ اور ریسکیو 15 پر جھوٹی کالوں کے چار مختلف واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ۔

 چک نمبر 570 ٹی ڈی اے میں تیز رفتار اور مبینہ طور پر اوورلوڈ ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر الٹنے سے غلام مرتضیٰ اور اس کی بہن رئیسہ بی بی زخمی جبکہ موٹر سائیکل تباہ ہو گئی۔ دوسری واردات میں دس لاکھ روپے ادھار لینے کے بعد مبینہ طور پر جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید دو افراد کے خلاف ریسکیو 15 پر جھوٹی اطلاعات دے کر پولیس کا قیمتی وقت ضائع کرنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...