پسند کی شادی پر لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

پسند کی شادی پر لڑکی کو  ہراساں نہ کرنے کا حکم

ملتان (کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں خشنودہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اس نے چند روز قبل اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے ، جبکہ اس کے والدین اس کی شادی کسی عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے ۔درخواست گزار کے مطابق شادی کرنے کے بعد قریبی رشتہ دار اس کے خلاف ہو گئے ہیں اور طلاق نہ لینے کی صورت میں اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو غیر قانونی اقدام ہے ۔خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو متعلقہ افراد کے ایما پر اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...