14 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ 3 سال بعد درج

14 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ 3 سال بعد درج

14 کروڑ کی ڈکیتی کا مقدمہ 3 سال بعد درج باپ ، بیٹے سمیت 55افراد نے فارم میں لوٹ مار کی اور فرار ہو گئے تھے

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تین سال قبل ڈیری فارم پر مبینہ ڈکیتی کے مقدمے میں پولیس نے باپ بیٹوں سمیت 55 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی محمد اویس کے مطابق 13 ستمبر 2023ء کی شب مسلح افراد نے فارم میں داخل ہو کر 17 ملازمین کو یرغمال بنایا، تشدد کیا اور تقریباً 13 کروڑ 98 لاکھ 81 ہزار روپے مالیت کے آسٹریلوی گائے ، بچھڑے ، راجن پوری بکریاں، مرغیاں، آسٹریلوی بیل، ٹریکٹر، ملکنگ پارلر مشین، لائسنسی 12 بور بندوق اور دیگر قیمتی سامان ٹرکوں میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...