میٹرک نتائج، سرکاری سکولوں نے نمایاں کامیابیاں سمیٹ لیں

میٹرک نتائج، سرکاری سکولوں نے نمایاں کامیابیاں سمیٹ لیں

بیشتر تعلیمی بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز حاصل، اساتذہ کی محنت اور معیار تدریس نمایاں

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج میں سرکاری سکولوں کے طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیشتر تعلیمی بورڈز میں ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کر لیں۔ نتائج نے سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار، مؤثر تدریسی نظام اور اساتذہ کی محنت کو نمایاں کر دیا۔ بہاولپور بورڈ میں مجموعی پہلی پوزیشن سمیت متعدد نمایاں پوزیشنز سرکاری سکولوں کے طلبہ نے حاصل کیں، جبکہ ساہیوال بورڈ میں سرکاری سکولوں نے 6، ڈیرہ غازی خان بورڈ میں 5، سرگودھا بورڈ میں 14 اور گوجرانوالہ بورڈ میں6نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ ملتان بورڈ کے نتائج میں بھی سرکاری سکول نمایاں رہے ، جہاں مجموعی طور پر 6 پوزیشنز گورنمنٹ سکولوں کے طلبہ کے حصے میں آئیں۔ ہیومینٹیز گروپ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز میں شامل پانچ طلبہ کا تعلق بھی سرکاری تعلیمی اداروں سے رہا۔، جسے سرکاری سکولوں کی تعلیمی برتری کا واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے ۔تعلیمی حلقوں کے مطابق ان نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے محنت، لگن اور مؤثر تدریسی حکمت عملی کے ذریعے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج نہ صرف سرکاری تعلیمی نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ کریں گے بلکہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مؤثر انتظامی نگرانی کا بھی عملی مظہر ہیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...