ہاکی انٹر تحصیل مقابلے 7اگست سے شروع ہوں گے
ملتان(خصوصی رپورٹر)یوتھ ائیر 2026کے سلسلہ میں یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مرتب کردہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے مطابق پاکستان کے۔۔۔
قومی کھیل ہاکی کے انٹر تحصیل مقابلہ جات سات اگست سے شروع ہونگے ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسرملتان عدنان نعیم کے مطابق ملتان ڈسڑکٹ کی چاروں تحصیل تحصیل ملتان صدر ملتان سٹی جلال پور پیروالہ اور تحصیل شجاعباد کے مرد اور خواتین کے مابین مقابلے سات اور آٹھ اگست کو ملتان آسٹروٹرف ہاکی اسٹیڈیم متی تل روڈملتان میں ہونگے ناک آؤٹ کی بنیاد پر منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں سولہ کھلاڑی اپنی تحصیل کی طرف سے حصہ لینگے جن میں دس کھلاڑی انڈر 23چار کھلاڑی انڈر 19جبکہ دو کھلاڑی اوپن کیٹیگری کے ہونگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments