موٹروے ایم فائیو سیکٹر ون میں یوم استحصال کی مناسبت سے ریلی

موٹروے ایم فائیو سیکٹر ون میں  یوم استحصال کی مناسبت سے ریلی

ملتان (کرائم رپورٹر )موٹروے ایم فائیو، سیکٹر ون میں 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں موٹروے پولیس کے افسر ملازمین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے موٹروے پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایم-5 کے مختلف ٹول پلازوں پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بینرز اور فلیکسز آویزاں کئے گئے ریلی کے دوران موٹروے پولیس کے افسروں نے سفر کرنے والے روڈ یوزرز میں کشمیری پرچم اور آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ موٹروے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...