پٹرولیم ٹیکسوں کے خلاف جہانیاں میں احتجاج کا اعلان

پٹرولیم ٹیکسوں کے خلاف  جہانیاں میں احتجاج کا اعلان

جہانیاں(نمائندہ دنیا) پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں، بھاری لیوی اور اضافی ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی اور ۔۔۔

انجمن تاجران جہانیاں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 اگست کی پٹرول مہم اور احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں اور لیوی نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔ معاشی بحران کے حل کے لیے عوام اور تاجروں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔صدر انجمن تاجران جہانیاں چوہدری احمد نعیم نجر نے کہا کہ یہ جدوجہد کسی ایک طبقے کی نہیں بلکہ جہانیاں کے ہر شہری اور تاجر کے مستقبل کا معاملہ ہے ۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی، اضافی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا خاتمہ کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، اس لیے عالمی اور مقامی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے ۔تمام تاجر رہنماؤں اور بازاروں کے صدور نے 7 اگست کی پٹرول مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ڈاکٹر عمران فاروق، صدر انجمن تاجران جہانیاں چوہدری احمد نجر، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ اعجاز طیب، امیر جماعت اسلامی جہانیاں سٹی حافظ وسیم الغنی، قیم جماعت اسلامی جہانیاں احمد عمر سلیمانی سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...