مظفرگڑھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش

مظفرگڑھ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش

یوم شہداء پولیس تقریب میں خاندانوں میں تحائف تقسیم، فلاحی اقدامات کا عزم

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) یومِ شہداء پولیس کے موقع پر مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران، شہداء کے خاندانوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ شہداء کے خاندانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔مقامی میرج ہال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ، ممبران پنجاب اسمبلی اجمل خان چانڈیہ اور عون حمید ڈوگر، علماء، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت دیگر افراد شریک ہوئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس کے درجنوں جوانوں نے امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہداء پولیس محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے خاندانوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کو رہائش کی سہولت، بچوں کے لیے تعلیمی وظائف اور بچیوں کی شادیوں میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مزید فلاحی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے باعث آج شہری محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔ پنجاب حکومت بھی شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ممبران اسمبلی اجمل خان چانڈیہ اور عون حمید ڈوگر نے کہا کہ پولیس اہلکار ملک میں امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، شہداء کے خاندانوں کی فلاح کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔تقریب کے اختتام پر شہداء کے خاندانوں میں تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ ان کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...