موٹروے پولیس کی جانب سے یوم استحصال کشمیر ریلی
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی، بھارتی اقدامات کے خلاف شرکاء کا احتجاج
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 18 خانیوال میں خصوصی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سیکٹر کمانڈر این فاؤ سی ٹو ملتان محمد کاشف رحیم بھٹہ کی زیر نگرانی ہوئی، جبکہ ڈی ایس پی راؤ محمد اقبال اور ایڈمن آفیسر محمد سلیم ضیاء نے قیادت کی۔ تقریب میں شہداء کشمیر کے ایصال ثواب، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی، پاکستان کی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔بعد ازاں موٹروے پولیس، انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی مشترکہ شرکت سے آگاہی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر محمد کاشف رحیم بھٹہ اور راؤ محمد اقبال نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ریلی کے اختتام پر شہداء کشمیر، ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments