کیو آر ایمرجنسی بٹن سے متعلق آگاہی مہم جاری
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری پولیس مدد کی فراہمی کیلئے کیو آر ایمرجنسی بٹن سے۔۔۔
متعلق آگاہی مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں پٹرولنگ پوسٹ وہاڑی اڈا پکھی موڑ کے شفٹ انچارج راشد ورک نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے اور کیو آر ایمرجنسی بٹن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی یا مشکوک صورتحال میں کیو آر ایمرجنسی بٹن کے ذریعے فوری طور پر پنجاب پولیس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ، جس سے بروقت کارروائی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے ۔راشد ورک نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس سہولت سے متعلق معلومات حاصل کریں اور اپنے اہل خانہ و دیگر افراد کو بھی آگاہ کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments