لودھراں انتظامیہ کی بھی یوم استحصال کشمیر پر یکجہتی ریلی

لودھراں انتظامیہ کی بھی یوم  استحصال کشمیر پر یکجہتی ریلی

لودھراں(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لودھراں کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس سے ریلی نکالی گئی۔۔۔

، جس میں ضلعی افسران، وکلاء، ملازمین، طلبہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی گیلانی اور عمیر خان بلوچ نے کی۔ ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہو کر غوثیہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور \"پاکستان زندہ باد، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے \" کے نعرے لگائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیاقت علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی یاد دلاتا ہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یومِ استحصال کشمیر منانے کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی جانب مبذول کرانا ہے ۔عمیر خان بلوچ نے کہا کہ کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے ۔ریلی کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...