سب انسپکٹر محمد اظہر خان سپرد خاک،قل خوانی آج ہوگی

سب انسپکٹر محمد اظہر خان  سپرد خاک،قل خوانی آج ہوگی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) انویسٹی گیشن تھانہ مترو کے سب انسپکٹر محمد اظہر خان گزشتہ رات لاہور میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئے ۔۔۔۔

 مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں پولیس افسران، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔سوگواران میں دو بیٹے ، ایک بیٹی، اہلیہ، والدین اور بھائی شامل ہیں۔ مرحوم کی قل خوانی آج صبح آٹھ بجے پرانا لاری اڈا کی مسجد نقشبندی میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...