یوم شہداء پولیس، خانیوال کے 41 شہداء کو خراج عقیدت

یوم شہداء پولیس، خانیوال  کے 41 شہداء کو خراج عقیدت

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) یوم شہداء پنجاب پولیس کے موقع پر خانیوال پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ۔۔۔

یادگار شہداء پولیس پر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد، ڈپٹی کمشنر حنا ارشد، پولیس افسران، شہداء کے اہل خانہ، وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او محمد عابد نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعد ازاں شہداء پولیس کے اہل خانہ کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جہاں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور تحائف و یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ڈی پی او محمد عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال پولیس کے 41 افسران اور جوانوں نے امن و امان کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے کہا کہ شہداء پولیس پوری قوم کا فخر ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہداء کے ایصال ثواب، ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...