چوری، ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ،شہری پریشانی کا شکار

چوری، ڈکیتی کے واقعات میں  اضافہ ،شہری پریشانی کا شکار

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں مسلح افراد سلمان سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

تھانہ کینٹ کے علاقے سے ارحم کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں بابر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، جبکہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے سے آمنہ بی بی سے موبائل فون چھین لیا گیا۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم افراد انور سے نقدی چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں مسلح افراد ریلوے ملازم ظفر کے گھر سے دو تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے سے رمضان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، جبکہ تھانہ صدر کے علاقے میں مسلح افراد سجاد کے گھر سے نقدی اور سات تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے فیاض کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے سے مزمل عباس کی پانی کی ٹینکی چوری کرلی گئی، جبکہ تھانہ صدر جلالپور کے علاقے سے خورشید کی چار بکریاں نامعلوم افراد لے گئے ۔ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...