اراضی ریکارڈ سنٹر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری

اراضی ریکارڈ سنٹر کے باہر سے  شہری کی موٹر سائیکل چوری

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی)اراضی ریکارڈ سنٹر وہاڑی کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

 تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں بطور ہیچری مین کام کرنے والا تصور عباس اپنی ذاتی فرد کے حصول کے لیے 4 اگست کو اراضی ریکارڈ سنٹر گیا تھا۔ کام مکمل کرنے کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل موقع سے غائب تھی۔متاثرہ شہری نے فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ دانیوال پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ نمبر 436/26 درج کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...