14 اگست قربانیوں کی یاد، ملکی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی،ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ 14 اگست پاکستان کی تاریخ کا عظیم اور یادگار دن ہے ، جو ہمیں قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
پاکستان اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور اس کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے سب کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا چاہیے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ضرورت ہے کہ ذاتی، سیاسی اور گروہی اختلافات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کو ترجیح دی جائے اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے عملی کردار ادا کیا جائے ۔پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملکی ترقی و خوشحالی میں تاجروں کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کو درپیش مسائل حل کرے اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے تاکہ معیشت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments