خواتین ملکی ترقی، خوشحالی میں کردار ادا کررہیں، طاہرہ نجم

 خواتین ملکی ترقی، خوشحالی میں  کردار ادا کررہیں، طاہرہ نجم

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تجارت، ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت صدر انجمن طاہرہ نجم نے کی۔

تقریب میں خواتین ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملی نغمے پیش کئے گئے جبکہ یوم آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہرہ نجم نے کہا کہ جشن آزادی ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے ، جو ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے بزرگوں نے پاکستان کے حصول کے لئے دیں۔ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا ثمر ہے ، اس لئے وطن کی تعمیر و ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ خواتین آبادی کا بڑا حصہ ہیں اور تجارت، ملازمت، تعلیم، صحت، زراعت، صنعت سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔طاہرہ نجم نے کہا کہ خواتین اپنی صلاحیتوں کو مزید بروئے کار لاتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کریں اور نوجوان نسل میں حب الوطنی، محنت، دیانت اور خدمت کا جذبہ اجاگر کریں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...