مکہ دفاعی معاہدہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ،عارف سجاد

مکہ دفاعی معاہدہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ،عارف سجاد

دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ،بیان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق ٹکٹ ہولڈر و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 209 راؤ عارف سجاد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مکہ دفاعی معاہدہ پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے ، جس سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات تاریخی اور مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔ دفاعی تعاون میں مزید اضافہ دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات کا واضح مظہر ہے ۔راؤ عارف سجاد نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے ، جبکہ پاکستان ہمیشہ اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا دفاعی تعاون خطے میں امن، استحکام اور باہمی سلامتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ۔پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملکی دفاع کے ساتھ امت مسلمہ کے مفادات اور مقدس مقامات کے تحفظ کی ذمہ داری کو اہمیت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں اور قربانیوں پر فخر ہے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...