مکہ دفاعی معاہدہ پر میپکو ہیڈ کوارٹر میں چراغاں کیا گیا
ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 7 اگست 2026ء کو مکہ مکرمہ میں طے پانے والے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کے خیرمقدم اور قومی یکجہتی کے اظہار کے طور پر میپکو ہیڈکوارٹرز کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا۔
چیئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز انجینئر عامر ضیاء نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تینوں برادر ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، اتحاد اور تعاون کے فروغ کے لئے خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد نے کہا کہ میپکو ہیڈکوارٹرز کی برقی سجاوٹ کے ذریعے اس تاریخی موقع پر قومی خوشی اور برادر ممالک سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments