سرائیکستان نوجوان تحریک کا ٹو پارٹی سسٹم ختم کرنے کے حق میں مظاہرہ
ملتان (کرائم رپورٹر)راجہ پور، خانیوال روڈ پر سرائیکستان نوجوان تحریک کے زیراہتمام ملک میں ٹو پارٹی سسٹم کے خاتمے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے اور مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث سیاسی جماعتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چیئرمین مہر مظہر عباس کات اور ڈاکٹر محمد حسنین بھٹی نے کی۔ اس موقع پر مہر مظہر عباس کات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سال سے ملک پر حکمرانی کرنے والی دو موروثی سیاسی جماعتوں کے خاتمے کے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں۔ ان کے بقول یہی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام میں بڑی رکاوٹ ہیں اور اپنی سیاسی اجارہ داری برقرار رکھنے کے لئے نئے صوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments