روٹری کلب مڈ ٹاؤن کا جشن آزادی بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان مڈ ٹاؤن کا ماہانہ اجلاس صدر چودھری شہباز چٹھہ کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں کلب عہدیداروں اور ممبران نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیکرٹری عائشہ غازی نے کلب کی ماہانہ کارکردگی اور مختلف فلاحی و سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، جس کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صدر چودھری شہباز چٹھہ نے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی پاکستان پوری قوم کے لئے اہم اور تاریخی دن ہے ۔ آزاد قومیں اپنا یوم آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہیں۔ روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن بھی جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے گا اور اس سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی شامل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments